0
Tuesday 11 Oct 2011 00:25

کراچی، پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا، وزارت داخلہ سندھ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

کراچی، پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا، وزارت داخلہ سندھ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ سندھ نے پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق امن کمیٹی کی سرگرمیوں اور دفاتر کھولنے پر پابندی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پیپلز امن کمیٹی پر پابندی سیکشن 11 بی کے تحت لگائی ہے اور اس سلسلے میں کراچی پولیس کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ پابندی کے بعد پیپلز امن کمیٹی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ ذرائع کے مطابق عام طور پر اس وقت نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تاہم یہ نوٹیفکیشن اس حوالے سے بھی خاص ہو گیا ہے کہ رات گئے دفتر کھول کر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 105233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش