QR CodeQR Code

وال اسٹریٹ مظاہروں نے امریکی معاشی بدحالی بے نقاب کر دی، چین

11 Oct 2011 01:26

اسلام ٹائمز:چینی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں معاشی بدحالی کے باعث مظاہرے اس کے لئے واضع پیغام ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس قسم کے عوامی مظاہرے اگر کسی اور ملک میں درپیش ہوں تو امریکہ کی جانب سے اس ملک کی حکومت کو تبدیل کرنے کے مطالبات شروع ہو جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ میں گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں اور احتجاج کے سلسلے نے امریکہ کی معاشی بدحالی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ چین کے اخبار کے مطابق 17 ستمبر سے نیو یارک کی وال اسٹریٹ میں جاری احتجاج اور مظاہروں نے اب امریکہ کی دیگر ریاستوں اور شہروں کا رخ کر لیا ہے۔ چینی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں معاشی بدحالی کے باعث مظاہرے اس کے لئے واضع پیغام ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس قسم کے عوامی مظاہرے اگر کسی اور ملک میں درپیش ہوں تو امریکہ کی جانب سے اس ملک کی حکومت کو تبدیل کرنے کے مطالبات شروع ہو جاتے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے مظاہروں سے یہ بات واضع ہو گئی ہے کہ دنیا کی واحد سپر پاور کہلانے والے امریکہ کو اپنی بنیادی مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 105255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105255/وال-اسٹریٹ-مظاہروں-نے-امریکی-معاشی-بدحالی-بے-نقاب-کر-دی-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org