0
Tuesday 11 Oct 2011 09:35

آئندہ عالمی سیاست کا مرکز ایشیا ہو گا، عراق اور افغان جنگ سے امریکا معاشی مسائل سے دوچار ہوا، ہلیری کلنٹن کا اعتراف

آئندہ عالمی سیاست کا مرکز ایشیا ہو گا، عراق اور افغان جنگ سے امریکا معاشی مسائل سے دوچار ہوا، ہلیری کلنٹن کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے تسلیم کیا ہے کہ عراق اور افغان جنگ سے امریکا معاشی مسائل سے دوچار ہوا ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا نے 10 سال تک افغانستان اور عراق میں بہت زیادہ وسائل کا استعمال کیا اور افغانستان سے فوج کے انخلا کے سلسلے میں واشنگٹن اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ عالمی سیاست کا مرکز افغانستان اور عراق کی بجائے ایشیا ہو گا جس میں امریکا مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں واشنگٹن چین، بھارت اور انڈونیشیا سے ترجیحی بنیادوں پر تعلقات استوار کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 105353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش