0
Tuesday 11 Oct 2011 19:22

ہائیکورٹ نے زرداری،گیلانی اور نواز شریف سمیت 15 سیاستدانوں سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

ہائیکورٹ نے زرداری،گیلانی اور نواز شریف سمیت 15 سیاستدانوں سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سمیت 15 سے زائد سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے اقبال جعفری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملکی اہم شخصیات کے اثاثہ جات بیرون ملک ہیں جبکہ قومی خزانہ خالی پڑا ہے جس سے ملک میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں غربت کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کرپشن اور بدعنوانی بھی زور پکڑ رہی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، عمران خان، غنویٰ بھٹو، بلاول بھٹو اور دیگر سیاستدانوں کے اثاثہ جات پاکستان لانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور ان کے اثاثوں کو ضبط کیا جائے۔ درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اور میاں نواز شریف سمیت پندرہ سے زائد سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15 دن کے اندر طلب کرتے ہوئے انہیں بیان حلفی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یار رہے کہ پاکستان میں اکثر سیاست دان دوہری شہریت رکھتے ہیں جب کہ ان کے اثاثے بیرون ملک بھی ہیں اسلئے  عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیرون ملک موجود اثاثوں کے باعث ان کی حب الوطنی مشکوک ہے اور یہ رہنما ملک سے مخلص نہیں بلکہ یہ اقتدار میں آتے ہی ملکی دولت لوٹنے کیلئے ہیں اور خزانہ خالی کر کے بیرون ملک فرار ہو جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 105475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش