0
Tuesday 11 Oct 2011 21:58

امریکی معیشت بہت سست روی کا شکار، امریکا آئندہ 12 ماہ میں کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، موڈیز

امریکی معیشت بہت سست روی کا شکار، امریکا آئندہ 12 ماہ میں کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، موڈیز
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ امریکا آئندہ 12 ماہ میں کساد بازاری کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ موڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں بجٹ خسارے میں کمی لانے کیلئے سیاستدانوں کے درمیان اختلافات امریکا کو آئندہ 12 ماہ میں کساد بازاری کے دروازے پر لا کر کھڑا کریں گے۔ موڈیز کے ریسرچ گروپ کے مطابق امریکا کی معیشت سال کی دوسری سہ ماہی میں صرف 2 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہوا اور آئندہ سال یہ اضافہ صرف 2.5 فیصد تک ہوگا، وہ بھی اس صورت میں جب امریکا اخراجات میں کٹوتیاں نہ بڑھائے۔ گروپ کے مطابق امریکا کی معیشت بہت سست روی کا شکار ہے اور آئندہ 12 ماہ میں امریکہ میں کساد بازاری چھانے کے 40 فیصد واضح امکانات موجود ہیں۔ گروپ نے تجویز کیا ہے کہ اگر امریکا کساد بازاری سے بچنا چاہتا ہے تو اس کے سیاستدانوں کو آئندہ چند ماہ میں باہمی اختلافات ختم کر کے مؤثر لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ موڈیز نے یورپ میں بھی ایک اور کساد بازاری کے امکانات ظاہر کئے ہیں جس سے امریکی معاشی ترقی بھی متاثر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 105515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش