0
Tuesday 11 Oct 2011 22:33

دہشتگردی کیخلاف افغان حکومت سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے، یوسف رضا گیلانی

دہشتگردی کیخلاف افغان حکومت سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے، یوسف رضا گیلانی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ دشمن امن نہیں چاہتے۔ ملکی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ برہان الدین ربانی کے قتل کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کو بروقت حقوق نہ ملنے سے احساس محرومی پیدا ہوا، آئندہ صوبے سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ وزیراعظم یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایورڈ میں بلوچ عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق دیئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے عدالتی کمیشن کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم گیلانی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 105516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش