QR CodeQR Code

ملتان، حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پہلی پرواز 16 اکتوبر کو روانہ ہوگی

11 Oct 2011 22:32

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ہزار سے زائد عازمین کی تربیت کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور انہیں مرحلہ وار حجاز مقدس روانہ کیا جائیگا، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کیلئے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں حج آپریشن کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پہلی پرواز 16 اکتوبر کو روانہ ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ہزار سے زائد عازمین کی تربیت کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور انہیں مرحلہ وار حجاز مقدس روانہ کیا جائیگا، ڈائریکٹوریٹ حج کی جانب سے 8 ہزار 38 عازمین حج کومختلف بیمایوں سے بچاو کیلئے ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے، دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کیلئے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اورکسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا، واضح رہے کہ گذشتہ سال حج انتظامات میں ریکارڈ بدنظمی ہوئی تھی اور عازمین کو دوران سفر اور سعودی عرب میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 105517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105517/ملتان-حج-آپریشن-کے-انتظامات-مکمل-پہلی-پرواز-16-اکتوبر-کو-روانہ-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org