0
Tuesday 11 Oct 2011 23:07

امریکہ اور اسرائیل اقوام عالم کو درپیش تمام مسائل کے اصلی ذمہ دار ہیں، احمدی نژاد

امریکہ اور اسرائیل اقوام عالم کو درپیش تمام مسائل کے اصلی ذمہ دار ہیں، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام آزادی خواہ اور عدالت پسند اقوام کے اتحاد اور ہمدلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اقوام عالم کو درپیش مسائل کے حقیقی ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں، لہذا سب اقوام کو چاہئے کہ وہ مل کر انکے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
جانب محمود احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں دنیا بھر کے آمرانہ نظاموں کی خالق اور حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی تمام قومیں موجودہ حالات سے سخت بیزار ہیں اور تمام انسانوں میں الہی فطرت جاگ اٹھی ہے، ایک وقت وہ تھا جب اقوام عالم عالمی استعماری قوتوں کے تسلط کے باعث اپنا غم و غصہ اور احتجاج ظاہر کرنے سے قاصر تھے لیکن آج انہیں یہ موقع مل چکا ہے اور حکومتی فیصلوں میں انکی شراکت کا زمینہ فراہم ہو چکا ہے، آج جن سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہو چکا ہے وہ ایک عالمی لہر کا حصہ ہیں۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں نے شروع میں خطے میں رونما ہونے والی انقلابی تحریکوں کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی اور بعض جگہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے لیکن یہ بیداری کی لہر ایک انتہائی گہری اور طاقتور لہر ہے جسکا مخصوص گروہوں اور طبقات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ عوام ہیں جو ان تحریکوں کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
عالمی استکباری قوتیں مصر میں قبائلی جنگ شروع کروانا چاہتے ہیں:
صدر محمود احمدی نژاد نے مصر میں ہونے والے تازہ مذہبی فسادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصری قوم عظیم تہذیب و تمدن کی حامل ہے اور اسلام دشمن عناصر نہیں چاہتے وہاں آزاد انتخابات برگزار ہوں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسی صورت میں انٹی صہیونیستی حکومت برسراقتدار آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں ملت مصر کو اندرانی مسائل میں الجھانا چاہتی ہیں تاکہ وہ انقلاب کے راستے پر اپنا سفر جاری نہ رکھ سکے۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اگر ملت مصر کو آزاد انتخابات برگزار کرنے کا موقع فراہم ہو جائے تو ایک عوامی اور انقلابی حکومت برسراقتدار آئے گی جو اسلامی مزاحمت کی حامی ہو گی، اس وقت امریکی اور صہیونی اپنے مورچوں کو وائٹ ہاوس کے نیچے منتقل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملت مصر کو جان لینا چاہئے کہ مسلمان یا قبطی ہونا اختلاف اور علیحدگی کی دلیل نہیں بلکہ وہ لوگ اختلافات کو ہوا دیتے ہیں جو قوموں کی بیداری، ہوشیاری اور اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔
جناب محمود احمدی نژاد نے کہا کہ تمام اقوام ایکدوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر متحد ہو جائیں اور خانہ جنگی سے پرہیز کریں کیونکہ مغربی طاقتیں ہمارے درمیان خانہ جنگی پھیلانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک قوم اپنی طاقت پر بھروسہ کر لے تو عالمی استکباری قوتیں اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 60 سالوں سے دنیا کے تمام آمر حکمران عالمی قوتوں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مکمل حمایت سے برخوردار رہے ہیں جبکہ اس وقت یہ ظالمانہ نظام اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر عادلانہ حکومت کا زمینہ فراہم ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 105524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش