0
Wednesday 12 Oct 2011 11:52

ڈیرہ پولیس کا علاقہ مڈی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن 12 مشکوک افراد گرفتار

ڈیرہ پولیس کا علاقہ مڈی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن 12 مشکوک افراد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او ڈیرہ سہیل خالد کی ہدایت پر کلاچی پولیس کا علاقہ مڈی میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن 12 مشکوک افراد گرفتار، دہشتگردی کے واقعات میں پولیس کو مطلوب مقدمات میں دو دیگر مشکوک افراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ سہیل خالد کی ہدایت پر کلاچی پولیس نے تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 12 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے علاقے سے دو مشکوک افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جو پولیس کو دہشتگردی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ان دو مشکوک افراد سے تین کلاشنکوف اور دو ریپیٹر بھی برآمد کی ہیں۔
 اسی طرح اے سی او ڈیرہ حمید اللہ شاہ نے سبزی فروشوں، مرغی فروشوں، حلوہ فروشوں اور نانبائیوں کے خلاف چھاپے مارے اور گراں فروشی کرنے والے 12 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے توپانوالہ بازار کلاں بازار مسلم بازار اور امامیہ گیٹ پر چھاپے مار کر گراں فروشی میں ملوث 12 سبزی فروشوں دودھ فروشوں اور مرغی فروشوں و نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔ ادھر مونگ پھلی سے لوڈ ٹرک اور اس میں سوار چار افراد کو اغواء کرنے کی کوشش درابن پولیس نے ناکام بنا کر چار ملزمان گرفتار کر لئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ درابن رڈ پر مونگ پھلی سے لوڈ ٹرک میں سوار محمد یوسف سکنہ قلعہ عبداللہ عبدالستار اور شوکت اللہ کو موٹر کار میں سوار نیاز، بلقیاس، اشفاق اور شوکت اللہ نے اسلحہ کے زور روکا چاروں افراد کو موٹر کار میں بٹھا کر ٹرک سمیت اغواء کر لیا۔ اطلاع پر درابن پولیس نے ٹرک اور مغوی برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ علاقہ پہوڑ میں نامعلوم چوروں نے مرزا خان اور اس کے چچا زاد محمد جان کے گھر میں نقب لگا کر لاکھوں روپے کی نقدی و طلائی زیورات چوری کر لئے۔
 پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے واقعات کی رپورٹس درج کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 105587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش