0
Wednesday 12 Oct 2011 08:55

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ، فلسطینیوں کا جشن

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ، فلسطینیوں کا جشن
یروشلم:اسلام ٹائمز۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمال صیہونی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کا معاملہ طے پا گیا۔ اسرائیل ایک ہزار فلسطینیی قیدی رہا کرے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو گیلاد شالیت جلد گھر واپس پہنچ جائے گا۔ نیتن یاہو کے مطابق انہوں نے شالیت کے اہل خانہ کو ٹیلی فون کرکے خوشخبری سنائی۔ حماس نے اسرائیلی فوجی کو جون دو ہزار چھ میں سرحد پار کر کے اغواء کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے متعدد بار غزہ پر وحشیانہ حملے کئے لیکن اسے چھڑانے میں ناکام رہا۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل ایک ہزار کے قریب فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ مذاکرات میں حماس کے وفد کی قیادت محمد ظاہر کر رہے تھے۔ حماس کے رکن عزت رشق کے مطابق معاہدے پر جلد عملدرآمد ہو گا۔ معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں کہ آیا رہا ہونے والے فلسطینی مغربی کنارے اور غزہ جائیں گے یا انہیں جلا وطن کیا جائے گا۔ 
ادھر غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدی کے تبادلے کے سمجھوتے کے بعد غزہ سٹی میں جشن کا سماں ہے، ہزاروں فلسطینی ریلیاں نکال رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، دوسری طرف اسرائیلی کابینہ نے اس سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے، اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں چھبیس وزراء نے اس سمجھوتے کی حمایت کی، جس کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم نتین یاہو نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران اعلان کیا کہ اسرائیل نے حماس سے قیدی کے تبادلے کا معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد ایک اسرائیلی قیدی گیلاڈ شالیٹ Gilat Shalit کچھ دنوں میں واپس اسرائیل پہنچ جائے گا، اسرائیلی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں مروان البرغوث اور احمد سادات شامل نہیں۔
اسرائیل کے ساتھ ایک اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتہ ہونے پر ہزاروں فلسطینی جیت کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ غزہ میں حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوجی Gilad Shalit کی رہائی کے لیے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے پر ہزاروں فلسطینیوں نے فتح کا جشن منایا۔ ہزاروں افراد نے اس سمجھوتے کو حماس اور فلسطینیوں کے موقف کی جیت قرار دیا۔ حماس نے چند سال پہلے اسرائیلی فوجی کو گرفتار کیا تھا اور ہر قسم کے اسرائیلی دباوٴ کے باوجود حماس اس فوجی کو اسرائیل کے حوالے کرنے پر تیار نہیں ہوئی تھی۔ حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے ہونے پر فوجی کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا اور اس کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں کئی سال سے قید سینکڑوں فسلطینیوں کو رہائی ملے گی۔ یہ وہی فوجی تھا جس کی رہائی کے لیے اسرائیل نے غزہ پر حملہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 105593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش