0
Wednesday 12 Oct 2011 12:35

امریکا،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کا ارب پیتوں کے گھروں پر احتجاج، بے روزگاری کیخلاف مظاہرے دیگر شہروں تک پھیل گئے

امریکا،وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کا ارب پیتوں کے گھروں پر احتجاج، بے روزگاری کیخلاف مظاہرے دیگر شہروں تک پھیل گئے
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک نے اب امریکی ارب پتیوں کے گھروں کا رخ کر لیا ہے، جہاں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان سے ایمانداری سے پورا ٹیکس دینے کا مطالبہ کیا، وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے شرکاء نے نیویارک میں احتجاج کرتے ہوئے، مین ہٹن کے اس پوش علاقے کا رخ کیا جہاں عالمی میڈیا گروپ کے سربراہ روپرٹ مرڈوک، ڈیوڈ کوچ، جمی ڈائمن سمیت کئی ارب پتی رہتے ہیں، سینکڑوں مظاہرین سینٹرل پارک کے داخلی راستے پر جمع ہوئے اور نعرے بازی کی، جس کے بعد ففتھ ایونیو پر روپرٹ مرڈوک کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا، غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آکیوپائے وال اسٹریٹ تحریک میں امریکا بھر کے چھپن کیمپس سے طلباء بھی شریک ہونے والے ہیں، جس کے بعد یہ تحریک مزید زور پکڑ جائیگی۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا میں بے روزگاری اور سماجی ناانصافی کیخلاف مظاہرے ڈیڑھ سو شہروں تک پھیل گئے۔ ہزاروں لوگ مختلف شہروں میں مظاہروں میں شریک ہیں۔ بوسٹن سے ایک سو تیس اور شگاگو سے ستائیس افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مظاہرین نے اہم کاروباریوں کے خلاف فریڈم مارچ کیا۔ مسلم آرگنائزیشن نے وال اسٹریٹ پر نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ معروف عالم امام عبدالباقی وال اسٹریٹ پر سماجی انصاف کے بارے میں خطاب کریں گے۔ مسلمانوں کی طرف سے ہزاروں مظاہرین کو کھانا کھلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 105638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش