0
Thursday 13 Oct 2011 00:07

وال اسٹریٹ تحریک امریکہ اور مغرب میں سرمایہ دارانہ نظام کی سرنگونی کا باعث بنے گی، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

وال اسٹریٹ تحریک امریکہ اور مغرب میں سرمایہ دارانہ نظام کی سرنگونی کا باعث بنے گی، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ میں جنم لینے والی وال اسٹریٹ تحریک انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو عنقریب اس قدر پھیل جائے گی کہ امریکہ اور مغربی ممالک میں موجود سرمایہ دارانہ اقتصادی نظام کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ وہ آج صبح کرمانشاہ میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اگرچہ امریکی حکام نے شروع میں کوشش کی کہ اس احتجاجی تحریک کو چھوٹا کر کے ظاہر کیا جائے لیکن آخرکار اسکے وجود کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے وال اسٹریٹ احتجاجی تحریک کے مقابلے میں مغربی میڈیا کی جانب سے کئی ہفتوں کی خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے دعویدار جب اس تحریک کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے تو انہوں نے اسکے خلاف انتہائی شدید رویہ اپنایا اور سرمایہ دارانہ نظام اور لبرل ڈیموکریسی میں اظہار رائے کی آزادی، انسانی حقوق کی حمایت اور آزادی کی حمایت کا حقیقی چہرہ ظاہر کر دیا۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے امریکہ میں ہزاروں مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز کی جانب اشارہ کیا جن پر لکھا تھا کہ احتجاج کرنے والے افراد امریکہ کا 99 فیصد ہیں کہا: امریکی عوام درحقیقت 1 فیصد اقلیت کی 99 فیصد اکثریت پر حکومت کرنے کے خلاف اعتراض کر رہے ہیں، یہ 1 فیصد حکمران امریکی عوام کے ٹیکسز اور انکی دولت کو افغانستان اور عراق میں جنگ اور اسرائیل کی حمایت میں خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کہ شاید امریکی حکومت طاقت کے استعمال کے ذریعے اس تحریک کو کچلنے میں کامیاب ہو جائے لیکن اسے مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی اور مستقبل میں یہ تحریک اس قدر پھیل جائے گی کہ امریکہ اور مغربی دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کا باعث بن جائے گی۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے برطانیہ میں بھی مظاہرین کے ساتھ پولیس کے سخت رویے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کا دعوا کرنے والی قوتوں کا ایک اور نمونہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سرمایہ دارانہ نظام کی موجودہ صورتحال ایسے افراد کیلئے درس عبرت ہے جو مغربی سرمایہ دارانہ نظام کی پیروی کے خواہاں ہیں کہا کہ مغربی سرمایہ دارانہ نظام مکمل بے بسی کا شکار ہو چکا ہے اور بحران مغربی دنیا کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ دنیا آج انتہائی حساس اور تاریخی مرحلے سے گذر رہی ہے جس میں ملت ایران اور دوسری مسلمان اقوام انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی نظام خود کو ایک ماڈل کے طور پر ثانت کر سکتا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مصر، تیونس، لیبیا، بحرین، یمن اور مشرق وسطی کے دوسرے ممالک میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیاں خطے میں امریکی پالیسیوں کی شکست کا باعث بنی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 105815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش