QR CodeQR Code

حزب اللہ نئی کابینہ کا حصہ ہوگی،سعد حریری

27 Aug 2009 09:15

لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناپسندیدگی کے باوجود حزب اللہ نئی کابینہ کا حصہ ہو گی۔ سعد حریری نے اپنی رہائش گاہ پر رمضان عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ قومی اتحاد کی حکومت میں موجودہ حکمران اتحاد شامل ہو گا اور وہ اسرائیل کو یہ بات


بیروت:لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناپسندیدگی کے باوجود حزب اللہ نئی کابینہ کا حصہ ہو گی۔ سعد حریری نے اپنی رہائش گاہ پر رمضان عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ قومی اتحاد کی حکومت میں موجودہ حکمران اتحاد شامل ہو گا اور وہ اسرائیل کو یہ بات  یقین کے ساتھ بتا دینا چاہتے ہیں کہ حزب اللہ بھی اس حکومت میں شامل ہو گی، خواہ وہ اس کو پسند کرے یا نہ کرے کیونکہ لبنانی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام جماعتیں نئی کابینہ میں شامل ہوں۔
سعد حریری نے کہا کہ ان کے ملک کو اسرائیل سے خطرے کے علاوہ متعدد سماجی اور اقتصادی چیلنجز درپیش ہیں جن سے کوئی بھی ایک جماعت تنہا نہیں نمٹ سکتی ۔لبنانی اخبار کے مطابق سعد حریری نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کے سیاسی معاون حسین خلیل سے نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے اور انہوں نے سعد حریری کو بتایا ہے کہ ان کی جماعت فری پیٹریاٹک موومنٹ کے لیڈر مائیکل عون کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 10587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10587/حزب-اللہ-نئی-کابینہ-کا-حصہ-ہوگی-سعد-حریری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org