0
Thursday 27 Aug 2009 09:33

حقائق لکھ کر میں نے کون سی غلطی کی ہے،جسونت سنگھ

حقائق لکھ کر میں نے کون سی غلطی کی ہے،جسونت سنگھ
نئی دہلی:سابق بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی کتاب میں حقائق بیان کئے ہیں اور مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آ سکی کہ میں نے انڈیا کی ایک تاریخی شخصیت کے بارے میں لکھ کر کون سی غلطی کی ہے،بدھ کو یہاں اپنے ایک انٹرویو میں جسونت سنگھ نے کہا کہ میں نے وہی کچھ کیا ہے جو 2005ء میں ایڈوانی نے کیا تھا، پھر مجھے بی جے پی سے کیوں نکالا گیا۔ جسونت سنگھ نے اپنی کتاب ”جناح: انڈیا کی تقسیم، آزادی“ میں لکھا ہے کہ کانگریس کی قیادت تقسیم ہند کی ذمہ دار ہے، اس کے مغرور رویہ اور غلط اندازوں کی وجہ سے یہ تقسیم ہوئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اپنی تاریخ لکھنا کیا اقدار کو مجروح یا مسخ کرنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ : 10588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش