QR CodeQR Code

پاک ایران تعلقات میں مضبوطی و استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، امین انصاری

22 May 2023 21:13

ایک بیان میں متحدہ علماء محاذ کے رہنما نے کہا کہ دونوں ممالک کے اس مستحسن اقدام سے درپیش معاشی مسائل و مشکلات اور پاکستان میں بجلی کی قلت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور حکومتوں اور عوام کے درمیان اعتماد، اخوت و محبت، رواداری کے رشتوں میں اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری و دیگر رہنماؤں نے پاک ایران بارڈر پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے 100 میگا واٹ گبد پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اور مند پشین بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں متحدہ علماء محاذ کے رہنما نے کہا کہ دونوں ممالک کے اس مستحسن اقدام سے درپیش معاشی مسائل و مشکلات اور پاکستان میں بجلی کی قلت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور حکومتوں اور عوام کے درمیان اعتماد، اخوت و محبت، رواداری کے رشتوں میں اضافہ ہوگا، موجودہ فرقہ وارانہ استعماری سازشوں کے خاتمے کیلئے پاک ایران تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1059470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1059470/پاک-ایران-تعلقات-میں-مضبوطی-استحکام-وقت-کی-اہم-ترین-ضرورت-ہے-امین-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org