0
Thursday 27 Aug 2009 10:25

ترکی کا پاکستان کی امداد میں اضافے کا اعلان

ترکی کا پاکستان کی امداد میں اضافے کا اعلان
انقرہ: ترکی نے پاکستان کی امداد سات سو ملین ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کرنے کا اعلان کر دیا۔ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک وزیر خارجہ احمد اگلو کے درمیان مذاکرات ہوئے۔بعد میں دونوں وزرائے خارجہ نے نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کی امداد سات سو ملین ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم طیب اردگان رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان روایتی تعلقات کو اب عملی شکل دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 10596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش