QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

13 Oct 2011 19:43

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخارجہ نے پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا، عمران خان نے بھی پی پی کی ایک اہم شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماء شاہ محمود قریشی نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کئے جانے کے باعث پی پی کو خیرباد کہنے کی ٹھان لی ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، عمران خان کی جانب سے پی پی کی ایک اہم شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ایک اہم شخصیت جلد تحریک انصاف میں شامل ہوگی، دیگر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، کچھ عرصہ پہلے شاہ محمود نے رائیونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بعض لیگی رہنمائوں نے پی پی کے ناراض رہنماء کی ن لیگ میں متوقع شمولیت کی مخالفت بھی کی تھی، واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے وزیرخارجہ کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد پارٹی قیادت کیخلاف سرد جنگ کاآغاز کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 106023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106023/شاہ-محمود-قریشی-کی-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org