1
0
Saturday 27 May 2023 09:39

علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماu و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ علی زیدی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے ہی سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔ گذشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماؤں ابرار الحق اور سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 1060359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Muhammad mujahid
Pakistan
Pakistan mn koi qanoon nahi by bs his ki lathi us ki banhss
ہماری پیشکش