QR CodeQR Code

عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہونگے، ملکی وقار کا خیال رکھا جائے، علامہ سید محمد تقی

13 Oct 2011 20:44

اسلام ٹائمز:ملتان میں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج سعودی عرب میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کی بدنامی ہو۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا ہے کہ عازمین حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں لہٰذا ملکی وقار کا خیال رکھا جائے اور کوئی ایساکام نہ کیا جائے جس سے ملک کی بدنامی ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حج ایک بڑی مقدس سعادت اور اہم عبادت ہے، علامہ تقی نقوی نے ورکشاپ کے شرکاء کو حج کے مختلف امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، شرکاء نے علماء کے خطاب سے بھرپور استفادہ کیا، واضح رہے کہ ملتان سے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی 16 اکتوبر سے شروع ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 106042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106042/عازمین-حج-سعودی-عرب-میں-پاکستان-کے-سفیر-ہونگے-ملکی-وقار-کا-خیال-رکھا-جائے-علامہ-سید-محمد-تقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org