QR CodeQR Code

گراسمین کے دورہ کے موقع پر ایک ہی دن میں 2 ڈرون حملے، حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 7 افراد ہلاک

13 Oct 2011 21:13

اسلام ٹائمز:شمالی وزیرستان میں ڈرون کے ایک میزائل حملے میں حقانی نیٹ ورک کا ایک کمانڈر مارا گیا ہے، ڈرون حملہ آج شمالی وزیرستان کے علاقہ داندے درپہ خیل میں ایک گاڑی پر کیا گیا، ذرائع کے مطابق حملہ میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر جمیل حقانی مارا گیا، اس کا تعلق حقانی خاندان سے نہیں ہے، تاہم یہ حقانی نیٹ ورک کے لاجسٹک معاملات کو نگرانی کرتا تھا۔


 میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان اور جنوبی وزیرستان میں ایک ہی دن کے دوران 2 امریکی ڈرون حملوں میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین اسلام آباد میں موجود ہیں۔ دوسری طرف سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مقام وانا سے چالیس کلومیٹر مغرب کی جانب واقع علاقہ تحصیل برمل کے علاقے زیبا کی پہاڑیوں پر امریکی جاسوس طیاروں نے مبینہ شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ٹھکانے پر دو میزائل داغے، جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اس جگہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں پر شدت پسند افغانستان کی جانب میزائل فائر کرتے تھے۔ اس سے پہلے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے علاقے ڈنڈے درپہ خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں جلیل نامی اہم کمانڈر بھی ہلاک ہو چکا ہے، جس کا تعلق حقانی نٹ ورک سے تھا اور وہ اہم کمانڈر تھا۔ واضح رہے کہ ماضی میں‌بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ جب بھی کوئی امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے پر آتا ہے ڈرون حملہ ہو جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 106054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106054/گراسمین-کے-دورہ-موقع-پر-ایک-ہی-دن-میں-2-ڈرون-حملے-حقانی-نیٹ-ورک-کمانڈر-سمیت-7-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org