0
Sunday 28 May 2023 23:43

کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کو تماشا بنا رکھا ہے، اسداللہ بھٹو

کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کو تماشا بنا رکھا ہے، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کو تماشا بنا رکھا ہے، جماعت اسلامی ملک کو اسلامی خطوط پر استوار کرنا چاہتی ہے، کیونکہ اسلام و پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں، مہنگائی سمیت ہمارے تمام مسائل کا حل بھی اسی میں مضمر ہے، مگر قیام پاکستان سے لیکراب تک ملکی میں اسلامی نظام کے قیام میں سیکولر و دین بیزار قیادت اس کے راستے کی بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کھڈر میں منعقدہ تربیتی اجتماع برائے کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ مسلمانان ہند ایک ایسی اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے کہ جہاں وہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزار سکیں، لیکن جاگیردارانہ سوچ اور استحصالی عناصر، جو اسلامی پاکستان کو اپنے عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے تھے، انہوں نے جماعت اسلامی کو ہمیشہ اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھا اور اسکا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ممتاز حسین سہتو و دیگر مقررین نے کہا کہ انفرادی طور پر ناکام حکمران، اتحاد کی صورت میں بھی ناکام ہی ہیں، آئے روز ابھرنے والے نت نئے فتنوں نے عوام کو الجھا کر رکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1060664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش