0
Sunday 28 May 2023 23:46

فحاشی کو نہ روکا گیا تو احتجاج کرینگے، جے یو آئی کوئٹہ

فحاشی کو نہ روکا گیا تو احتجاج کرینگے، جے یو آئی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا۔ جس میں کوئٹہ میں مردم شماری، شہر میں سرعام فحاشی و عریانی و منشیات فروشی اور یونٹوں کے سطح پر تربیتی اجتماعات کا انعقاد کے حوالے سے غور خوض کیا گیا۔ اجلاس میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور فحاشی عریانی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں فحاشی، عریانی، منشیات فروشی اور بدامنی کو نہیں روکا گیا تو انکے خلاف احتجاجی تحریک چلائنگے۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
 
جبکہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنیر نایب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، سرپرست اعلیٰ مولانا قاری مہر اللہ، نائب امیر مولانا شیخ عبدالاحد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں مردم شماری شروع میں کم ہوئی تھی۔ اب سیاسی جماعتوں ادارہ شماریات حکومتی اہلکاروں اور عوام کے تعاون سے کافی اضافہ ہوا ہے اور مزید بھی رہ جانے والے افراد کی اندراج کرکے اضافے کی ضرورت ہے اور مردم شماری کی تاریخ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کوئٹہ شہر میں سرعام فحاشی، عریانی و بدامنی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، پاکستان کی استحکام اور سالمیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ملک اور اسلام کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1060665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش