0
Sunday 28 May 2023 23:55

بلوچستان کی کرپشن میں سرفہرست ہونیکی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی

بلوچستان کی کرپشن میں سرفہرست ہونیکی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے بلوچستان کے کرپشن کی لسٹ میں پہلے نمبر پر ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرانی لسٹ کو دوبارہ شئیر کرکے صوبے کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس لسٹ میں بلوچستان کے سرفہرست رینکنگ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انڈیکس سے متعلق سروے 2017ء کے ہیں، جو جعلی اور حقیقت کے منافی ہیں۔ بابر یوسفزئی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ سے متعلق کہا کہ اسمارٹ فون سے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016-17ء کو شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا ایک اسکرین شاٹ فیس بک اور واٹس ایپ اکاﺅنٹس پر وائرل ہوا ہے، جو بلوچستان کے حوالے سے جعلی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی آفیشل ویب سائٹ پر کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016ء میں بلوچستان کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1060669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش