QR CodeQR Code

افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کی تباہی کی رپورٹ منظر عام پر، طالبان کے میزائل کا نشانہ بنا

13 Oct 2011 22:54

اسلام ٹائمز:چنوک ہیلی کاپٹر کو 6 اگست کو افغان صوبے وردگ میں مار گرایا گیا تھا، حادثے میں 30 ایلیٹ نیوی سیلز اور 8 افغان باشندے ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گھات لگا کر حملہ کرنے کی پہلے سے منصوبہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے وردگ میں طالبان کیخلاف آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کی تحقیقاتی روپورٹ منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق ہیلی کاپٹر طالبان کے راکٹ کا نشانہ بنا۔ امریکا کی سینٹرل کمانڈ انویسٹی گیشن نے رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے کی بنیادی وجہ طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ تھا، جو ہیلی کاپٹر کے روٹر بلیڈ پر لگا۔ حادثے میں کسی امریکی اہلکار کی غلطی نہیں تھی، چنوک ہیلی کاپٹر کو 6 اگست کو افغان صوبے وردگ میں مار گرایا گیا تھا، حادثے میں 30 ایلیٹ نیوی سیلز اور 8 افغان باشندے ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گھات لگا کر حملہ کرنے کی پہلے سے منصوبہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔


خبر کا کوڈ: 106071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106071/افغانستان-میں-امریکی-ہیلی-کاپٹر-کی-تباہی-رپورٹ-منظر-عام-پر-طالبان-کے-میزائل-کا-نشانہ-بنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org