QR CodeQR Code

گرفتار خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی

دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے، عامر میر

اسلام ہمیں خواتین کی عزت اور احترام کا درس دیتا ہے

29 May 2023 03:15

نگران وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کیلئے خواتین بارے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔
 
نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا، گرفتار 32 خواتین میں سے 21 رہا ہو چکی ہیں جبکہ 11 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام ہمیں خواتین کی عزت اور احترام کا درس دیتا ہے، خواتین سے بدسلوکی کا تصور بھی نہیں کر سکتے، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث خواتین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1060714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060714/دہشت-گردانہ-کارروائیوں-میں-ملوث-خواتین-کے-خلاف-قانون-مطابق-کارروائی-ہو-رہی-ہے-عامر-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org