0
Monday 29 May 2023 03:31
ملک سے دہشتگردی، بدامنی، لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔؟

ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں، نواز شریف

میں نے پاکستان کی بڑے خلوص اور محبت کے ساتھ خدمت کی
ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجھے ہر دور میں مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ لاہور میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کے دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، خواہش تھی کہ دنیا کی ساتویں معاشی طاقت بھی بنیں، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، امتحانی گھڑی میں اللہ نے ہاتھ پکڑا اور درست فیصلے کی توفیق دی، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری ٹانگیں کھینچنا شروع کر دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا نہ جانے ان لوگوں کو کیا بیر ہے ہنستے بستے ملک کو خراب کر دیتے ہیں۔ ملک سے دہشتگردی، بدامنی، لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔؟ 2017 میں ڈالر 104 اور آج 300 روپے کا ہے، میرے دور میں پٹرول 60 اور آج 270 روپے لٹر ہے، پاکستان کو نفرت کی آگ میں جھونکنے اور عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ اللہ نے یہ وطن 9 مئی جیسے یوم سیاہ کیلئے نہیں بلکہ 28 مئی جیسے روشن دن کیلئے عطا کیا ہے۔ میں نے پاکستان کی بڑے خلوص اور محبت کے ساتھ خدمت کی ہے۔ قوم کو اپنی اولاد سمجھا ہے لیکن اس بات کا افسوس رہتا ہے کہ تینوں مرتبہ مجھے کسی نہ کسی بہانے سے مقدس مشن کو آگے بڑھانے سے محروم رکھا گیا اور بعد ازاں محروم کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1060717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش