QR CodeQR Code

جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

ایٹمی تجربات خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ناگزیر تھے

29 May 2023 03:50

صدر مملکت نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا۔ ہمیں اپنی سیاسی اور عسکری قیادت کو سراہنا چاہیے جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی تجربات کئے، یہ تجربات خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ناگزیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابل ذکر کارنامہ تھا۔ اس کے لیے ہمارے سائنسدان، انجینئرز، وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت قابل تحسین ہے۔ اس دن پوری قوم اپنے نامور انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا۔ ہمیں اپنی سیاسی اور عسکری قیادت کو سراہنا چاہیے جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ سیاسی و عسکری قیادت نے ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے اس وقت ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا۔ پوری قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے، جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئیں، ہم اپنے لوگوں کی فکری ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کا عہد کریں۔ اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنا کر پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کا عہد کریں۔ مجھے امید ہے کہ ہم اپنی اجتماعی کوششوں سے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1060718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060718/صدر-مملکت-ڈاکٹر-عارف-علوی-کی-یوم-تکبیر-کے-موقع-پر-قوم-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org