QR CodeQR Code

خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، محسن نقوی

29 May 2023 05:26

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی بااثر ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی بااثر ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ابھی تک عمران خان کی نظر بندی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1060724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060724/خواتین-سے-بدسلوکی-متعلق-پراپیگنڈا-کیا-جارہا-ہے-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org