0
Monday 29 May 2023 05:41
یاسین ملک اس صدی کا مجاہد ہے

یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا جارہا ہے، مشال ملک

یاسین ملک کو سول رائٹس نہیں مل رہے
یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا جارہا ہے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے کشمیریوں کی آزادی کا علم اٹھایا، اپنی ساری خوشیاں کشمیر پر قربان کر دیں۔ جیل میں ان پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا جارہا ہے لیکن یاسین ملک کے حوصلے پختہ ہیں۔ مشال ملک نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ زندگی کشمیریوں کی جنگ کے لیے بہت چھوٹی چیز ہے۔ اگر جیل میں یاسمین ملک کو کچھ ہوا تو اسکا ذمہ دار مودی ہو گا۔ بھارتی حکومت کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشیروں کے کئی شہیدوں کی میتیں انکے ورثا کو نہیں ملیں۔ یاسین ملک اس صدی کا مجاہد ہے، دس لاکھ انڈین آرمی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو سول رائٹس نہیں مل رہے انہیں انکے شوہر سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1060727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش