QR CodeQR Code

ساہیوال، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خضر حیات نے کامیابی حاصل کرلی

13 Oct 2011 23:03

اسلام ٹائمز:ق لیگ کے امیدوار ظفر شاہ کھگہ جنہیں پیپلزپارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدوار نے 40185 ووٹ حاصل کیے، پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماء راجہ ریاض نے صوبائی حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔


ساہیوال:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 220 ساہیوال میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خضر حیات کھگہ نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماء راجہ ریاض نے صوبائی حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے ہونے والے ساہیوال میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ق لیگ کے امیدوار ظفر شاہ کھگہ جنہیں پیپلزپارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امیدوار نے 40185 ووٹ حاصل کیے، ساہیوال میں خضرحیات کھگہ کی جیت پر ن لیگ کے کارکنوں نے بھرپور جشن منایا، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ساہیوال میں حلقہ پی پی220 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تمام حکومتی مشنری ضمنی الیکشن کے موقع پر موجود تھی، شہباز شریف وفاقی حکومت کی مخالفت کر کے ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 106076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106076/ساہیوال-ضمنی-الیکشن-میں-مسلم-لیگ-ن-کے-امیدوار-خضر-حیات-نے-کامیابی-حاصل-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org