0
Monday 29 May 2023 15:29

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی نمائندوں کی خصوصی شرکت

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی نمائندوں کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے تنظیمی اضلاع اور اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید محمد ہاشم موسوی نے الہٰی تنظیم کے اہداف کے موضوع پر درس دیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملک میں سیاسی کارکنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر پکڑ دھکڑ کے ذریعے خوف کی فضاء قائم کی گئی ہے۔ جس سے ضیائی مارشل لاء بھی شرما گئی ہے۔ دس ہزار سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات قید اور تشدد کا مقصد آزادی اظہار کا گلا دبانا ہے۔ موجودہ نام نہاد جمہوری حکومت نے بے مثال جبر و تشدد کے ذریعے اپنے سیاہ کارناموں میں اضافہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع اور یونٹس کو صوبہ اور مرکز کی جانب سے دیئے گئے پروگرام پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے۔ قائد وحدت کے حکم پر عنقریب اضلاع میں دورہ جات کے ذریعہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم میں کارکنوں کی تعلیم اور دینی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ تنظیمی افراد کی اخلاقی و دینی تربیت ضروری ہے ایم ڈبلیو ایم ایک الٰہی جماعت ہے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں صوبائی سطح کے چار ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونٹس کی فعالیت کے سلسلے میں نو نکاتی پروگرام پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1060791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش