QR CodeQR Code

سراج الحق نے انتخابات کیلئے 14 اگست کا دن تجویز کر دیا

29 May 2023 22:53

ایک بیان میں جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ موجودہ اور ماضی کی حکمران جماعتیں جمہوری روایات قائم کرنے میں ناکام رہیں، حکمران جماعتیں اب بھی عوام کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 14 اگست 2023ء کو قومی انتخابات کے لیے موزوں ترین دن قرار دے دیا۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اور ماضی کی حکمران جماعتیں جمہوری روایات قائم کرنے میں ناکام رہیں، حکمران جماعتیں اب بھی عوام کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتی ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے پہلے بھی کوششیں کیں اب بھی کر رہے ہیں، 14 اگست 2023ء قومی انتخابات کے لیے موزوں ترین دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے بے گناہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ کیخلاف ہیں، جماعت اسلامی سیاسی ورکرز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حق میں نہیں، ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار ملک کی سیاست پر قابض ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مثبت سیاست کرتی ہے، عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ’’میرا چور زندہ باد، تیرا چور مردہ باد‘‘ کہنے والے بہتری نہیں لا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 1060847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060847/سراج-الحق-نے-انتخابات-کیلئے-14-اگست-کا-دن-تجویز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org