0
Monday 29 May 2023 23:17

خواتین واپس آکر اپنے ساتھ ہونیوالی بدسلوکی کے بارے میں بتائیں گی، یاسمین راشد

خواتین واپس آکر اپنے ساتھ ہونیوالی بدسلوکی کے بارے میں بتائیں گی، یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ظلم ایک حد تک کیا جاسکتا ہے، 7 خواتین کی ابھی تک شناخت پریڈ نہیں ہوئی، جو بدسلوکی ہوئی وہ خواتین باہر آکر بتائیں گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ان خواتین کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، اللہ تعالی رانا ثنااللہ کو ہدایت دے، ہزاروں قوم کے بچے بے گناہ پکڑے ہیں۔ علاوہ ازیں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جو وہاں موجود بھی نہیں تھے،جو ملوث نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے، میاں اکرم عثمان کو اللہ پاک استقامت دے،مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسے پکڑا ہے وہ بے گناہ ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما  اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں 14 دنوں کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان سے موبائل فون کی برآمدگی کے علاوہ تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے درخواست مسترد کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1060850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش