0
Tuesday 30 May 2023 00:07

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل 4 بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں اُن سے 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جس پر عمران نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے، عمران خان کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں تا حال فیصلہ نہ ہوسکا۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1060860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش