QR CodeQR Code

عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں، خواجہ آصف

30 May 2023 00:55

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سے متعلق بڑا بیان دے دیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام حربے استعمال کرنے کے بعد عمران خان نے دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اب عمران خان بند گلی سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مجھ سے مذاکرات کرلو۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1060902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060902/عمران-خان-کیخلاف-آرمی-ایکٹ-کے-تحت-کارروائی-خارج-امکان-نہیں-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org