QR CodeQR Code

عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

30 May 2023 10:05

پی ٹی آئی چیئرمین کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، عمران خان نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں آج شام 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1060909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060909/عمران-خان-کا-جے-آئی-ٹی-کے-سامنے-پیش-نہ-ہونے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org