0
Tuesday 30 May 2023 20:15

نجم عباس خان مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر منتخب

نجم عباس خان مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے راہیانِ کربلا کانفرنس بیادِ شہدائے پارہ چنار اور ضلعی انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے ٹاؤنز اور یونٹس ذمہ داران سمیت صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ ملک اقرار، ممبر مرکزی یوتھ کونسل مولانا تصور مہدی، جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی، سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسین زیدی، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی، کوآرڈینیٹر انٹرا پارٹی الیکشن آفتاب ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔

راہیانِ کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہ مجلس وحدت مسلمین قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر محمد اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور پر عملدرآمد کرنا یعنی سب سے پہلے اسلام اور مادر وطن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ملت پاکستان کی بے انتہا قربانیاں اس باتکا واضح ثبوت ہے کہ ہماری جام. تو جا سکتی ہے لیکن پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہی آ سکتی۔ رہنماؤں نے تری منگل شہدائے پارہ چنار کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کے کسی بھی ملک اور مہذب معاشرے میں اساتذہ کا احترام جس قدر زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی اس ملک میں یا معاشرے میں علم کی روشنی پھیلتی ہے لیکن کرم ایجنسی کے علاقے تری منگل میں سات بہترین اساتذہ کو ایک ساتھ ظالم دہشت گرد بلوائیوں نے بے دردی سے قتل کر ڈالا اور تاحال اس ظلم کیخلاف ایف آئی آر تک درج نہ ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کی لوکل انتظامیہ اس المناک سانحے کو زمینی تنازعہ کا رنگ دے کر دبانے کی کوشش میں مگن ہے جبکہ حقیقت ہر باشعور شہری کے علم میں ہے کہ انہیں صرف اور صرف خاندانِ رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے جرم میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد تری منگل کے مظلوم شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر شہداء کے خانوادوں سمیت ہر علم اور انسانیت سے محبت کرنے والے شہری کے غم کو کم کیا جائے۔ راہیانِ کربلا کانفرنس کے اختتام کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے جماعتی انتخابات کی نشست کا آغاز ہوا جس میں ضلعی آرگنائزر نقی مہدی مستعفی ہوئے اور انتخابی عمل کا آغاز ہوا۔ ضلع لاہور کے دس ٹاؤنز کے صدور اور یونٹ صدور و نائب صدور نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ضلع لاہور کے نئے میر کارواں کیلئے الیکشن کمیشن مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید حسن کاظمی ، نقی مہدی، مولانا تصور مہدی اور اسد علی بلتستانی کو بھیجے گئے امیدواروں کے ناموں میں سے منتخب کیے گئے تین ناموں جن میں نجم عباس خان، سید خرم زیدی اور سید علمدار زیدی شامل تھے، میں سے نجم عباس خان کو کثرت رائے سے نیا میر کارواں چن لیا۔

شرکائے کانفرنس نے نجم عباس خان کی بطور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور چناؤ پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے نو منتخب صدر ضلع لاہور سے حلف لیا، نو منتخب صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور اور کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1060916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش