0
Tuesday 30 May 2023 10:59

بھارت تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کیلیے کشمیری لیڈر شپ کا عدالتی قتل کرنے کے درپے ہے، چودھری محمد یاسین

بھارت تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کیلیے کشمیری لیڈر شپ کا عدالتی قتل کرنے کے درپے ہے، چودھری محمد یاسین
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر و ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاز کرنے کے لیے کشمیری لیڈر شپ کا عدالتی قتل کرنے کے درپے ہے، یاسین ملک متنازعہ خطے جموں و کشمیر کا باسی ہے، ایک غیر ملکی بھارتی عدالت کیسے کوئی سزا سنا سکتی ہے، بین الاقوامی برادری یاسین ملک کا عدالتی قتل کرنے کی سازش کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی بغیر کسی ثبوت کے بھارتی عدالت نے افضل گورو کا عدالتی قتل کیا لیکن بین الاقوامی برادری کی خاموشی نے بھارت کو من مانیاں کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کو اپنے پاؤں کے نیچے روند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا دورہ معیار اس ادارے کی افادیت ختم کر رہا اور کشمیریوں کو ایک مرتبہ پھر ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مہذب کہلانے والے ممالک کو پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کے حوالے سے انسانی حقوق کا درد تو اٹھ رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہوتا ہوا قتل عام نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری یاسین ملک کا عدالتی قتل روکنے کے لیے بھارت  پر دباؤ ڈالے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ خطے کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1060924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش