0
Tuesday 30 May 2023 11:24

لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ جو وقوعہ نواز شریف کے ساتھ تھا اب عمران خان کے ساتھ ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی استدعا پڑھیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کیا جائے، جبکہ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق اور آمین نہیں رہے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن کو ریکارڈ کی درستگی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 2 کیسز میں نااہل کیا تھا، آپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل سکتا ہے، نواز شریف کو عہدے پر بحالی کا حکم سپریم کورٹ جاری کرسکتی ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ یاد رہے گذشتہ روز نواز شریف کی پارٹی صدارت پر بحالی کے لئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے، یہاں سماعت نہیں ہوسکتی۔
خبر کا کوڈ : 1060925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش