QR CodeQR Code

نئے قانون سے مائنس عمران اور پلس نواز فارمولا وجود میں آسکتا ہے، شیخ رشید

30 May 2023 11:34

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب ڈالر 312 روپے کا ہوگا اور 18 لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہونگے تو لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں، جو اپنا فیصلہ خود کرنے کا شعور رکھتے ہیں، جنہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے، جس سے مائنس عمران خان اور پلس نواز شریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے، جس کا آج تحریری جواب دے رہا ہوں، جبکہ میں یہ بتا چکا ہوں کہ القادر ٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھا، کیونکہ شہزاد اکبر سے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت ساری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، لیکن 13 پارٹیوں کا ٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہ نہ بنائے، ایک مہینے سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور ہمارے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چند لوگوں کیلئے قانون سازی نہیں ہوسکتی، دیکھیں یکم جون کو سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، نواز شریف بھی آ جائے، تاکہ روز روز کی چک چک ختم ہو، نواز شریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ جب ڈالر 312 روپے کا ہوگا اور 18 لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے تو لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، 7 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں، جو اپنا فیصلہ خود کرنے کا شعور رکھتے ہیں، جنہیں بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 1060927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060927/نئے-قانون-سے-مائنس-عمران-اور-پلس-نواز-فارمولا-وجود-میں-ا-سکتا-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org