QR CodeQR Code

ڈاکووں نے مزاحمت پر سیشن جج کو گھر میں فائرنگ کر کے مار دیا

30 May 2023 13:32

پولیس کے مطابق روات کے علاقے فیز 8 میں دو ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی، اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیشن جج جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق روات کے علاقے فیز 8 میں دو  ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی، جس سے سردار امجد زخمی ہوگئے، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1060935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060935/ڈاکووں-نے-مزاحمت-پر-سیشن-جج-کو-گھر-میں-فائرنگ-کر-کے-مار-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org