QR CodeQR Code

صدر مملکت کی کوئٹہ آمد، گورنر بلوچستان سے ملاقات، نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرینگے

30 May 2023 13:21

34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت اور دو روزہ دورے کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت اور دو روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے دورے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔ صدر مملکت دو روز کیلئے کوئٹہ میں قیام کرینگے، جبکہ اس دوران کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے بھی خطاب کرینگے۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ائیرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستہ نے صدر مملکت کو سلامی دی۔ جسکے بعد انہوں نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت اور گورنر بلوچستان کے درمیان مختلف سیاسی اور انتظامی أمور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1060937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1060937/صدر-مملکت-کی-کوئٹہ-آمد-گورنر-بلوچستان-سے-ملاقات-نیشنل-گیمز-اختتامی-تقریب-خطاب-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org