0
Tuesday 30 May 2023 13:46

روسی بحریہ کی جاسوسی کے لیے تربیت یافتہ وہیل مچھلی سویڈن میں نمودار

روسی بحریہ کی جاسوسی کے لیے تربیت یافتہ وہیل مچھلی سویڈن میں نمودار
اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے ساحل کے قریب ایک سفید بیلوگا وہیل دیکھی گئی جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے روسی بحریہ نے جاسوسی کے لیے تربیت دی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پہلی بار یہ وہیل ناروے کے انتہائی شمالی علاقے فن مارک میں دیکھی گئی تھی، وہیل نے 3 سال سے زیادہ عرصہ ناروے کے ساحلی پٹی کے اوپری نصف سے نیچے کی جانب بڑھنے میں گزارا۔ وہیل کو ٹریک کرنے والی ون وہیل آرگنائزیشن کے ایک سمندری ماہر حیاتیات سیباسٹین اسٹرینڈ کے مطابق یہ وہیل سویڈن کے جنوب مغربی ساحل سے دور ہنیبوسٹرینڈ علاقے کے پانیوں میں گذشتہ اتوار کو نمودار ہوئی تھی۔

سیباسٹین اسٹرینڈ نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ اب وہ اپنے قدرتی ماحول سے اتنی دور کیوں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ہو سکتا ہے کہ ہارمونز اسے اپنے ساتھی کی تلاش میں لے جا رہے ہوں، کیونکہ اس کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے، یہ وہ عمر ہے جب اس کے ہارمونز بہت مضبوط ہوتے ہیں، یا اس وجہ سے کہ وہ خود کو تنہا محسوس کرتی ہے۔ قریب ترین علاقوں میں بیلوگاس کی آبادی ناروے کے انتہائی شمال میں سوالبارڈ جزیرہ میں واقع ہے، ناروے میں اسے ہوالدمیر کا نام دیا گیا ہے۔ جب یہ پہلی بار ناروے کے آرکٹک میں نمودار ہوئی تو نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف فشریز کے سمندری ماہر حیاتیات نے اس کے جسم کے گرد نصب آلات کو ہٹا دیا تھا، ان میں ایک کیمرہ تھا اور پلاسٹک کے کلپس پر ایکوپمنٹ سینٹ پیٹرز برگ کے الفاظ کنندہ تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 1060942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش