0
Tuesday 30 May 2023 20:38

اب کوئی مسیحا نہیں آئے گا، حالات بدلنے کیلئے ایک دوسرے کا مسیحا بننا ہوگا، گورنر سندھ

اب کوئی مسیحا نہیں آئے گا، حالات بدلنے کیلئے ایک دوسرے کا مسیحا بننا ہوگا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان آج جس معاشی بحران میں مبتلا ہے اس سے نکلنے کے لئے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے، اب کوئی مسیحا نہیں آئے گا، حالات بدلنے کے لئے ہم ہی کو ایک دوسرے کا مسیحا بننا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے فریئر ہال میں منعقدہ صادقین ایوارڈز 2023ء کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت بے حد کٹھن ہے، گھمبیر مسائل اور معاشی بحران کے پیش نظر ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کے بجائے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر کی رونقوں کو بڑھانے کے لئے حکومت اور نجی اداروں دونوں کو سوچنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے شہر کا نقصان ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش