0
Tuesday 30 May 2023 21:04

فلسطینی مقاومت سے جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطینی مقاومت سے جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ آج فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم کی جانب سے مغربی کنارے میں ایک فوجی کے زخمی ہونے کے اعلان کے برخلاف، فلسطینیوں سے جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ جہاد اسلامی کے عسکری ونگ "سرایا القدس" نے آج ظہر کے وقت "طولکرم" میں صیہونی فوجیوں سے جھڑپ کی خبر دی۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ سرایا القدس نے اعلان کیا کہ آج صبح طولکرم شہر میں اسرائیلی فوجیوں کو ہنگامی ریڈ کے دوران فلسطینی آزادی پسندوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاد اسلامی کی عسکری شاخ نے مزید بتایا کہ ان جھڑپوں میں سرایا القدس، صیہونی فوج کی گاڑی کو بمب سے اُڑانے میں کامیاب ہو گئی۔

اس دفاعی کارروائی میں صیہونی فوجی یونٹ "ڈوڈیوان" کے کچھ فوجی زخمی ہو گئے جو جان بچانے کی خاطر قریبی گاڑیوں کے گرد چھپے بیٹھے تھے۔ سرایا القدس نے اس بات پر زور دیا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی چیخیں ہمارے کانوں تک پہنچیں، جس کے بعد صیہونی میڈیکل ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جہاد اسلامی کے عسکری ونگ نے بتایا کہ طولکرم بریگیڈ نے آج صبح ہونے والے صیہونی حملے کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف حقیقت سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش