QR CodeQR Code

طولکرم آپریشن نے دشمن کو ششدر کر دیا ہے، حماس

30 May 2023 21:20

اپنے ایک بیان میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ مقاومت اپنی ملت، مقدسات اور سرزمین کیخلاف بڑھتی ہوئی صیہونی جارحیت کو روکنے کے لئے جوابی کارروائیاں جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا ہے کہ شمالی طولکرم کے داخلی دروازے پر صیہونی کالونی "حرمیش" کے نزدیک مقاومت کے شجاعانہ آپریشن نے مغربی کنارے میں صیہونی فوج کو ششدر کر دیا ہے۔ آج ظہر کے وقت جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ "سرایا القدس" نے صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی حریت پسندوں کی جھڑپ کی خبر دی۔ سرایا القدس نے مزید بتایا کہ اس دفاعی کارروائی میں صیہونی فوجی یونٹ "ڈوڈیوان" کے کچھ فوجی زخمی ہو گئے جو جان بچانے کی خاطر قریبی گاڑیوں کے گرد چھپے بیٹھے تھے۔

اس بارے میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ دفاعی کارروائی اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ کے باوجود مغربی کنارے میں مقاومت، دشمن کو ششدر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حازم قاسم نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت اپنی ملت، مقدسات اور سرزمین کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی جارحیت کو روکنے کے لئے جوابی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ آخر میں حماس کے ترجمان نے مختلف مناطق میں مقاومت کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ہماری مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے سے عاجز آ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1061015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061015/طولکرم-آپریشن-نے-دشمن-کو-ششدر-کر-دیا-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org