QR CodeQR Code

گوادر، احتجاج و جلسہ جلوس کیلئے 72 گھنٹے پہلے این او سی لینا لازمی قرار

30 May 2023 22:09

ڈی سی گوادر کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع گوادر میں ہر قسم کے جلسہ، جلوس یا احتجاجی ریلی نکالنے سے 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جلسہ، جلوس اور ریلی نکالنے کیلئے 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ لینا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ ضلع گوادر میں ہر قسم کے جلسہ، جلوس یا احتجاجی ریلی نکالنے سے 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔ این او سی کے بغیر کسی قسم کی ریلی یا جلسہ جلوس نکالنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1061018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061018/گوادر-احتجاج-جلسہ-جلوس-کیلئے-72-گھنٹے-پہلے-این-او-سی-لینا-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org