0
Tuesday 30 May 2023 22:54

قدوس بزنجو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہوئی، ظہور بلیدی

قدوس بزنجو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہوئی، ظہور بلیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی سے ایک معاملہ پر بحت کرتے ہوئے کہی۔ کوئٹہ کے ایک صحافی نے ضلع آواران کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ظہور بلیدی کے علاقے پر اربوں روپے خرچ ہوئے، پھر بھی یہ حال ہے۔ جس پر سابق صوبائی وزیر خزانہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیم دکھائیں یا موصوف ذرد صحافت چھوڑ دیں یا جو چور کی سزا وہ میری سزا ہے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے بھی سابق وزیر پر الزامات لگائیں۔ جس پر ظہور بلیدی نے ردعمل کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1061020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش