QR CodeQR Code

نو مئی واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو رہا کرنے کا حکم

31 May 2023 00:01

پُرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی ارباب جہاں داد کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ نو مئی کے واقعات میں گرفتار ہونے والے پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی ارباب جہانداد کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نو مئی کے پُرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی ارباب جہاں داد کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ارباب جہاں داد پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤں کے مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے تھانہ خان رازق کی حدود میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

جج ڈاکٹر عامر نذیر نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ارباب جہاں داد کی ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم  جاری کردیا۔ اُدھر پولیس نے سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کے اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سابق وزیر کی عدم موجودگی پر اُن کے کزن کو گھر سے گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 1061025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061025/نو-مئی-واقعات-میں-گرفتار-پی-ٹی-ا-ئی-کے-سابق-ایم-اے-کو-رہا-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org