QR CodeQR Code

پاراچنار، عمائدین اور علماء کا میر انور شاہ زیارت کی فوری تعمیر کا مطالبہ

31 May 2023 22:20

مقررین نے چار مئی کو تری منگل سکول مسلح افراد کے ہاتھوں چار اساتذہ اور تین مزدوروں کے قتل کی بھی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے عمائدین اور علماء نے اورکزئی میں بادشاہ میر انور شاہ سید زیارت کی فوری تعمیر اور چار مئی کو تری منگل سکول میں اساتذہ کے قتل میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پاراچنار میں بادشاہ میر سید عباس جان میاں کے عرس کے موقع پر ملانہ گوہر جان میاں امام بارگاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں و دیگر مقررین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بادشاہ میر انور شاہ بزرگوار کے زیارت کا تعمیراتی کام  اور زائرین کے لیے کھول دیا جائے۔ مقررین نے چار مئی کو تری منگل سکول مسلح افراد کے ہاتھوں چار اساتذہ اور تین مزدوروں کے قتل کی بھی شدید مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 1061233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061233/پاراچنار-عمائدین-اور-علماء-کا-میر-انور-شاہ-زیارت-کی-فوری-تعمیر-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org